شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کیخلاف مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ثانیہ مرزا کے نام کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 اپریل 2017 18:59

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل2017ء) شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کیخلاف مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ثانیہ مرزا کے نام کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارگردگی کے بدولت ٹیم کو سیریز جتوانے میں کامیاب ہونے والے شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کیا ہے۔ شعیب ملک نے اپنی کامیابی کو اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ ہی ان کی طاقت ہیں۔ ثانیہ کی حوصلہ افزائی کی بدولت ہی وہ بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کر پا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 18:59:41