ٹینس کے کھیل میں پاکستان میں ٹیلنٹ موجود،کھیلوں کے لئے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ،ْاسحاق ڈار

اعصام الحق کی صورت میں ہمارے پاس مثال موجود ہے ،ْ وزیر خزانہ کا تقریب سے خطاب

بدھ 12 اپریل 2017 23:23

ٹینس کے کھیل میں پاکستان میں ٹیلنٹ موجود،کھیلوں کے لئے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ،ْاسحاق ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان میں ٹینس کے کھیل میں ٹیلنٹ موجود ہے،کھیلوں کے لئے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،اعصام الحق کی صورت میں ہمارے پاس مثال موجود ہے۔

(جاری ہے)

ٹینس چمپئن شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت کھیل کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریگی ،ْ ملک بھر میں نئے سپورٹس کمپلیکس بھی بنائے جائیںگے۔

کستان کو امن کا گہوارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں سے ہے، امن کے قیام کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، شہریوں کی حفاظت کے لئے ملک میں آپریشنز کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 4سال قبل پاکستان کو دیوالیہ قرار دے دیا گیا تھا لیکن اللہ کے فضل وکرم سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔اسلام آباد میں 5ہزار پائن کے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 23:23:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :