سعید اجمل نے ہیڈ کوچ کو سوچ سمجھ کر بات کرنے کی نصیحت کردی

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، کرکٹ کی ٹیم اچھی ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، مکی کے بیان پر حیرانگی ہوئی ،سعید اجمل یونس اور مصباح کے اکٹھے چلے جانے سے ٹیم میں خلاآئے گا،مکمل فٹ ہوں لیکن پتا نہیں سلیکٹرز کیا چاہتے ہیں، بیان

جمعرات 13 اپریل 2017 22:55

سعید اجمل نے ہیڈ کوچ کو سوچ سمجھ کر بات کرنے کی نصیحت کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) قومی کرکٹر سعید اجمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بیان پر اظہار حیرت کرتے ہوئے انہیں سوچ سمجھ کر بات کی نصیحت کردی۔پنے ایک بیان میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ کرکٹ کی ٹیم اچھی ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے ، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے بیان پر حیرانی ہوئی، انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں 20 ویں صدی کی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے ، کھلاڑیوں کو بتادیا ہے کہ اب انہیں جدید طرز کی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ سعید اجمل نے یونس خان اور مصباح الحق کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یونس خان اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں کیونکہ یونس اور مصباح کے اکٹھے چلے جانے سے ٹیم میں خلاآئے گا۔قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں لیکن پتا نہیں سلیکٹرز کیا چاہتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 22:55:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :