امریکہ میں خاتون ’سپر بگ‘ وائرس سے متاثر

ما ہر ین نے سپر بگ‘ وائر س کو دہشت گردی جتنا بڑا خطرہ‘ قرار دے دیا

جمعہ 27 مئی 2016 12:45

امریکہ میں خاتون ’سپر بگ‘ وائرس سے متاثر

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) امریکہ کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ملک میں پہلی بار ایسا سپر بگ ملا ہے جس پر تمام معلوم اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہیں۔امریکہ میں درمیانی عمر کی ایک خاتوان ای کولی بیکٹیریا سے متاثر ہوئی تھیں۔جب بیماری سے مقابلے کرنے کے لیے کولسیٹن نامی اینٹی بایوٹک دی گئی تو وہ بے اثر ثابت ہوئی کیونکہ بیکٹریا میں دوائی کے خلاف مدافعت پیدا ہونے سے اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہو گئی ہے۔

سپربگ ایسے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو منشیات کے خلاف قوت مدافعت تیار کر لیتے ہیں۔ ان پر اینٹی بائیوٹکس کا اثر نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل ایک انتہائی بااثر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک ’سپر بگ‘ جراثیم ہر تین سیکنڈ میں ایک انسان کو ہلاک کر رہے ہوں گے۔

(جاری ہے)

سپر بگ ایسے جراثیم کو کہا جاتا ہے جن کے خلاف متعدد اقسام کی اینٹی بایوٹکس اثر نہیں کرتیں۔

امریکہ کے سینیئر ڈاکٹر تھامس فیرڈن کا کہنا ہے کہ اب وہ دن وقت زیادہ دور دکھائی نہیں دیتا جب اینٹی بائیوٹکس ختم ہو جائیں گی۔تھامس امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے سربراہ بھی ہے۔اس سے پہلے سپربگ کینیڈا، جنوبی امریکہ، افریقہ اور یورپ میں بھی پائے گئے ہیں۔دنیا اینٹی بایوٹک ادویات کے خلاف مدافعت رکھنے والے جراثیم کے خلاف جنگ تیزی سے ہار رہی ہے، اور اس سے لاحق خطرے کو ’دہشت گردی جتنا بڑا خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے۔

جہاں ایک طرف نئی اینٹی بایوٹکس نہیں بن پا رہی ہیں وہیں دوسری جانب موجودہ ادویات کو غلط طریقے سے استعمال کر کے انھیں ضائع کیا جا رہا ہے۔2014 کے وسط سے اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگ اینٹی بایوٹکس کے خلاف مدافعت رکھنے والے جراثیم کا شکار ہو چکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی