لاہور میں چھاتی کے سرطان کے ہسپتال کی تعمیر کیلئے چندہ جمع کرنے کی مہم

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے عملی تعاون سے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے چیرٹی شوکا انعقاد

پیر 29 اگست 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں کی بیگمات نے لاہور میں خواتین کے چھاتی کے سرطان کے ہسپتال کی تعمیر میں مدد دینے کیلئے چینی سفارتخانے کی عملی حمایت سے گذشتہ روز یہاں ایک چیرٹی شو کا انعقاد کیا ، چھاتی کے سرطان کے اس سب سے پہلے ہسپتال کا تعمیراتی کام امسال اکتوبر میں شروع ہو گا اور اسے صاحب ثروت افراد اور رضا کار تنظیموں کی طرف سے دیئے جانے والے عطیات کے ذریعے دو سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ، چینی سفیر کی اہلیہ مادام باؤجی چنگ نے اس موقع پر اخبار نویسوں کے ساتھ مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں صحت او ر تعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنانے میں بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں ، اس قسم کی کمیونٹی نوعیت والی سروسز چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کا حصہ ہیں ، اس تقریب کا اہتمام بین الاقوامی غیر ملکی خواتین کی تنظیم (آئی ایف ڈبلیو اے ) اور اسلام آبادکی وزارت خارجہ کے افسران کی بیگمات کی تنظیم نے مشترکہ طورپر کیاتھا ، اس موقع پر ملبوسات ، دستکاریاں اور آئی ٹی سے متعلقہ اشیاء رکھی گئی تھیں تا کہ ان کے ذریعے ہسپتال کیلئے عطیات اکٹھے کئے جا سکیں ، مہمانوں کی کشش کیلئے متعدد چینی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے فروغ کیلئے اپنے سٹالز قائم کئے ، ایک ہفتہ جاری رہنے والے چیرٹی بازار کے دوران دونوں ممالک کے روایتی آلات موسیقی سے لیس پاک چین بینڈ نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، افوا کی صدر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں تقریب کے خصوصی پہلوؤں اور مقاصد پر روشنی ڈالی جن کا مقصد ہسپتال کی جلد تعمیر میں مدد کرنا ہے ، مادام باؤ جی چنگ نے مزید کہا کہ چھاتی کا سرطان پاکستان میں سنگین مسئلہ ہے ، ہر سال ہزاروں کی تعداد میں خواتین اس کا شکار ہو جاتی ہیں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تقریب سے صاحب ثروت اور مخیر حضرات کو ہسپتال کی تعمیر میں فراخدلانہ حصہ لینے میں مدد ملے گی ، یہ کہتے ہوئے کہ رفاحی کاموں اور ضروریات کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک چینی مقولے کا حوالہ دیا کہ” درخت لگانے میں دس سال لگتے ہیں لیکن انسان کی پرورش میں ایک سو سال لگتے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کے تحت ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیر کے ذریعے اپنی پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی زندگی کی کوالٹی کو بہتر بنانے میں اپنا عاجزانہ کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ۔تقریب کا اختتام لکی ڈرا اور ہنگری بینڈ کے نغمے گانے پر ہوا ، سفیر وں کی طرف سے بھی موسیقی کے پروگرام پیش کئے گئے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی