افسانہ نگار قرة العین حیدر کی91 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:17

افسانہ نگار قرة العین حیدر کی91 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اردو کی افسانہ ا ور ناول نگار قرة العین حیدر کی91 ویں سالگرہ کل جمعة المبارک کو منائی جائیگی ،وہ 20جنوری 1926کو علی گڑھ میں پیداہوئی تھیں، ان کا پہلا افسانوں کا مجموعہ ’’ستاروں سے آگے ‘‘ اور 1947میں حکومت پاکستا ن کے شعبہ اطلاعات و فلم سے وابستہ ہوگئیں ،ان کے کئی ناول شائع ہوئے جن میں ’’میرے بھی صنم خانے ، سفینہ ،غم دل اور آگ کا دریا قابل ذکر ہیں ۔وہ21 اگست2007 کو وفات پاگئی تھیں۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں