شاعر سید عرفان حیدر عابدی کی19 ویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:30

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)پاکستان کے نامور خطیب اور شاعر علامہ سید عرفان حیدر عابدی کی19 ویں برسی کل22 جنوری بروز اتوار کو منائی جائے گی وہ 1950میں خیرپور میں پیدا ہوئے تھے علامہ سید عرفان حیدر عابدی 1970کی دہائی میں خطیب کی حیثیت سے بہت مقبولیت حاصل کی وہ شاعر اور نثر نگار بھی تھے اسلامی کونسل کے رکن بھی رہے اور انہوںنے سندھ میں امامیہ کونسل کے کنوینر کی حیثیت سے دینی و ملی خدمات انجام دیں وہ 22جنوری 1998کو ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں