اٹک، تین سگے بھائیوں سمیت 4غیر ملکی افغان با شندے گرفتار ،مقدمات درج کر لئے گئے

منگل 21 فروری 2017 19:53

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء)تین سگے بھائیوں سمیت چار غیر ملکی افغان با شندے گرفتار مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر پولیس تھانہ سٹی حسن ابدال گلزار حسین نے دوران گشت خان آغا ، نور آغا ، عبدالخالق پسران محب خان شنواری ساکن مل پیراں مستقل پتہ ننگر ہار افغانستان جو تینوں سگے بھائی ہیںکو گرفتار کر لیا ، اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال غلام مصطفی نے جہاری کس چو کی کے قریب ظلمے ولد عبدالظاہر افغانی پٹھان ساکن جلا ل آباد یہ تمام ملزمان پاکستان میں رہائش کا کوئی اجازت نا مہ پیش نہیں کر سکے کے خلاف 13/14فارن ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں