عوام کو سفری سہولت فراہم کرنا ٹرانسپورٹ مالکان کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری ہے،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے

منگل 24 جنوری 2017 18:54

اٹک- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)سیکرٹری ڈی آر ٹی اے سید نذارت علی نے کہا ہے کہ عوام کو سفری سہولت فراہم کرنا ٹرانسپورٹ مالکان کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری ہے ٹرانسپورٹرز بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کریں کسی قسم کی شکایت کے لیے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک کے ہر وقت دروازے کھلے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے اگر کرایہ میں اضافہ ہو گا تو اس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا لہٰذا تمام ڈرائیورحضرات کو متنبع کیا جاتا ہے کہ وہ اس پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موٹر وہیکل ایگزامینر مجاہدخان نے بتایا کہ پبلک کمرشل ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے ہر 6 ماہ بعد فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے اسی طرح روٹ پرمٹ بھی ایک سال کے لیے دیا جاتا ہے گڈز وہیکل روٹ پرمٹ کی معیاد3 سال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے منظور شدہ سلنڈر کے علاوہ کسی غیر میعاری سلنڈر کوہرگز قبول نہیں کیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میںآگ بھجانے والا سلنڈر بھی نصب کروا دیا ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں