اٹک ضلعی ترقیاتی بورڈ کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر اٹک کو جاری ترقیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ ضلع اٹک میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جارہا ہے، رانا اکبر حیات

منگل 24 جنوری 2017 23:37

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران اپنا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں ضلعی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک کو ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا گیا کہ ضلع میں تعلیم، سڑکوں کی بحالی اور مرمت و دیگر ترقیاتی سکیموں پر کام ہورہا ہے اور اس سلسلے میں ہر تحصیل کی منتخب مقامی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لایا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس بھی اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں