اٹک ،پتنگیں سمگل کر نے کی کوشش نا کام 125پتنگیں اور دیگر سامان بر آمد

بدھ 22 فروری 2017 23:15

ْ اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) کے پی کے سے پنجاب پتنگیں سمگل کر نے کی کوشش نا کام 125پتنگیں اور دیگر سامان بر آمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد راشد اقبال نے ایف آئی آردرج کرائی ہے کہ وہ سرچ پارک اٹک پل کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھاکہ کلٹس کار نمبر LZG-3470 مشکوک حالت میں گزری جسے ڈرائیور محمد فاروق ولد ہمایوں خان قوم باغبان نو شہرہ چلا رہا تھا جبکہ فر نٹ سیٹ پر زبیر ولد محمد قوم پٹھان ساکن کالو کلاں تھانہ حضرو حا ل خیابان سرسید چیمہ پلازہ راولپنڈی بی بیٹھاتھا دوران تلاشی کار سے 125عدد پتنگیں ، داتی ڈور ،بڑی چر خی چار عدد بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف چار خطر ناک پتنگ بازی ایکٹ 2015کے تحت مقدمہ درج کر نے کے بعد غیر قانونی دھندے میں استعمال ہو نے والی بغیر کاغذات ہو نے کے اسے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550کے تحت قبضہ میں لے لیا گیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں