حکومت نے ملک بھر کے تمام پنشنرز کے کاغذات ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل تیار کرنے کا حکم د

منگل 17 جنوری 2017 22:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) حکومت نے ملک بھر کے تمام پنشنرز کے کاغذات ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پنشنرز کو تکلیف سے بچانے کیلئے ان کے کاغذات ان کی دوران ملازمت ہی مکمل کرلئے جائیں تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس وقت ملک بھر کے مختلف محکموں میں 200 سے زائد ملازمین رواں ماہ ریٹائر ہورہے ہیں مگر ان کے کاغذات مکمل نہ ہونے کے باعث انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی دفاتر کے دھکے کھانے پڑتے ہیں جس پر حکومت نے تمام محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایسے ملازمین جو 31 دسمبر 2017؁ء تک ریٹائر ہوجائینگے ان کے کاغذات کی تکمیل شروع کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں