مسلم لیگ ن سٹی یوتھ ونگ کے رہنمائوں کا چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن کی بطور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر تعیناتی پر خیر مقدم

منگل 24 جنوری 2017 16:07

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن سٹی یوتھ ونگ کے رہنمائوں نے ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن کی بطور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر تعیناتی پر خیر مقدم کرتے ہوئے قیادت سے اظہار تشکر کیا ،گزشتہ روز مسلم لیگ ن سٹی بھمبر کے چئیرمین کمانڈر راجہ مسعود اقبال ،صدر راجہ عبیدالرحمان ،جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اشتیاق محمود بہترین سیاسی ورکر ہیں ،قیادت نے تنظیمی خدمات کے صلہ میں انہیں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر کے عہدہ پر تعینات کر کے یوتھ ونگ کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں میرٹ ،قانون کی بالا دستی کے لیے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ،قائم مقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق اور ان کی ٹیم محنت کر رہی ہے ،جس کے فوائد جلد عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں