چکوال،نوجوان قانون دان میاں شہزاد سلیم کے والد کوسپرد خاک کر دیا گیا

منگل 21 فروری 2017 17:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) نوجوان قانون دان میاں شہزاد سلیم کے والد میاں سلیم اختر کو منگل کو بعد دوپہر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انوار آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری امجد حسن علی، صاحبزادہ محمود الحسن، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، محمد خان عاقل، صاحبزادہ محمود الحسن اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ مفتی جمیل الرحمٰن نے پڑھائی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں