چیچہ وطنی ، رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجی کو ابدی نیند سلا دیا

پیر 23 جنوری 2017 19:09

چیچہ وطنی ، رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجی کو ابدی نیند سلا دیا
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجی کو ابدی نیند سلا دیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 10/14-Lمیں رشتہ کے تنازعہ پر ملزم نذیر مسیح نے اپنی حقیقی بھتیجی 22سالہ صائمہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیااور موقع واردات سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کسووال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں