دہشتگردی کی نئی لہرنےپوری قوم کوسوگوارکردیا،رہنماء پی ایس پی افتخاراحمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 فروری 2017 17:49

چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔18 فروری2017ء) : پاک سرزمین پارٹی دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ان خیالا ت کا اظہارضلعی صدر پاک سرزمین پارٹی افتخار احمد سلطانی نے ضلعی عہددارن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے پاکستان میں دھماکے کرنے والے غیر مسلم قوتوں کے آلہ کار ہیں پاک سرزمین پارٹی دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے حکومت بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے اوربہتر اقدامات کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کرے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر سیکورٹی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنی بہیمانہ اور انسانیت سوز کاروائی سے داتا کی نگری لاہور اور سہون شریف کو لہو لہان کر دیا ہے دہشت گردوں کی مذموم کاروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کا محاسبہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاک سرزمین پارٹی قصور حافظ وحید اشرف اور سنیئر نائب صدر مہر عرفان ابو بکر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں