ڈیرہ چشمہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ،عورت سمیت تین افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:44

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ڈیرہ چشمہ روڈ پر ٹریفک کے حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک عورت سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، حادثہ ڈیرہ چشمہ روڈ پر پیش آیا جہاں مبینہ طور پر المعز شوگر ملز کے تین ملازمین موٹر سائیکل پر سورا ہوکر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا گئے جس پر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا موٹر سائیکل سوار شخص اور موٹر کار میں موجود ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں