دہشت گردی کے خلاف صوبوں اور وفاق کو مل کر جنگ لڑنی ہو گی، طلال چودھری

حالیہ دہشت گردی سی پیک پر حملہ ہے ، دہشتگردی کرنے والوں نے اپنی موت کو دعوت دی ، سی پیک ہمارا مستقبل ہے ، ہر صورت کامیاب کریں گے ، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 فروری 2017 14:05

دہشت گردی کے خلاف صوبوں اور وفاق کو مل کر جنگ لڑنی ہو گی، طلال چودھری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی سی پیک پر حملہ ہے ، دہشتگردی کرنے والوں نے اپنی موت کو دعوت دی ہے ، سی پیک ہمارا مستقبل ہے ، ہر صورت کامیاب کریں گے ، دہشت گردی کے خلاف صوبوں اور وفاق کو مل کر جنگ لڑنی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صوبوں اور وفاق کو مل کر جنگ لڑنی ہو گی ، پاناما کا فیصلہ ہوناچاہیے تاکہ درخواست گزار اپنے صوبے میں کام کر سکیں،سیہون حملہ کرنے والوں نے اپنی موت کو دعوت دی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سیہون میں دہشت گردی سی پیک پر حملہ ہے ، دنیا کو بتائیں گے کہ ہم یہ جنگ اکیلے جیتیں گے ، حالیہ دہشت گردی سی پیک پر حملہ ہے ، دہشتگردی کرنے والوں نے اپنی موت کو دعوت دی ہے ، سی پیک ہمارا مستقبل ہے ، ہر صورت کامیاب کریں گے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں