میرپور ماتھیلو،مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

جمعہ 13 جنوری 2017 23:09

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) میرپور ماتھیلو میں دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس موبائل قومی شاہراہ پر الٹ جانے سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ، تفصیلات کے مطابق جروار یارولنڈ لنک روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے ٹکرکے نتیجے میں 65 سالہ خاتون نچل کھوسو موقع پر جاںبحق جبکہ خیر محمد کھوسو شدید زخمی ہوگیا ، دوسری جانب قومی شاہراہ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 افراد میں سے ایک شخص کی شال موٹرسائیکل کے ویل میں آنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دوافراد سلپ ہوکر گرگئے جس کے نتیجے میں محمد مراد جاں بحق جبکہ ارشاد احمد شدید زخمی ہوگیا، دوسری جانب قومی شاہراہ پر چینی انجینئروں کی حفاظت پر مامور کراچی پولیس کی موبائل ٹائربرسٹ ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گنگی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار وقار حسین راجپوت، محمد عثمان اور دیدار احمد سومرو شدیدزخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے فوری طور پر میرپور ماتھیلو اسپتال داخل کیا گیا ہے پولیس اہلکاروں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں