گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور بے ہوش ہو گیا ، ہسپتال منتقل

منگل 24 جنوری 2017 16:53

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) پولیس اہلکار نے گاڑی سے موٹر سائیکل رکشہ ٹکرانے پر ڈرائیور کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا ۔منگل کو گوجرانوالہ کے تھانہ صدر وزیر آباد میں تعینات سب انسپکٹر سمیع اللہ اپنے کیری ڈبے میں جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل رکشے سے ٹکر ہو گئی جس پر وہ آپے سے باہر ہو گیا اور ساتھی کی مدد سے چندو نامی رکشہ ڈرائیور پر ڈنڈوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی ،ْ تشدد سے رکشہ ڈرائیور بے ہوش ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بیچ بچائو کرانے کی کوشش کی مگر تھانے دار لوگوں سے بھی الجھ پڑا جس کے بعد شہریوں نے اس کی درگت بنا دی تاہم وہ اپنی گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ غلطی بھی پولیس اہلکار کی تھی مگر اس کے باوجود اس نے رکشہ ڈرائیور کو ڈنڈے مار مار کے لہو لہان کر دیا اور بے ہوشی کے عالم میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔واقعے کے بعد متاثرہ رکشہ ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں