کامونکے،سول ہسپتال کی 30جون سے قبل اپ گر یڈیشن مکمل کر دی جا ئے گی،صوبا ئی وزیر صحت

پیر 16 جنوری 2017 22:33

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء)سول ہسپتال کی 30جون سے قبل اپ گر یڈیشن مکمل کر دی جا ئے گی ، ان خیالات کا اظہار صوبا ئی وزیر صحت نے سول ہسپتال کامونکے میں دورہ کے دوران کہی ، ان کے ہمراہ سیکر ٹری صحت پنجاب علی جان بھی موجود تھے ، سٹور سے غیر معیاری ادوایات بر آمد ہونے پر سٹور کیپر معطل تفصیل کے مطابق صوبا ئی وزیر صحت (پرا ئمری اینڈ سکینڈری ) خواجہ عمران نزیر نے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نیئر رشید نے وزیر صحت کو وارڈز کا وزٹ کرایا،وزیر صحت نے سٹور میں ادوایات کا جائزہ لیتے ہوئے غیر سرکاری ادوایات بر آمد ہونے پر سٹور کیپر کو معطل کر دیا جس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ 30جون سے قبل 120ملین کی خطیر رقم سے سول ہسپتال کی اپ گر یڈیشن کو مکمل کر دیا جا ئے گا اور سول ہسپتال میں عملہ کی کمی کو بھی پورا کیا جا ئے گا ، ہسپتال میں ڈاکٹر وں کی کمی پر انہوں نے آفر کی اگر کامونکے کا رہائشی کو ئی بھی ڈاکٹر مقامی ہسپتال میں جاب کر نا چاہتا ہے تو وہ رابطہ کر ئے ہم اس کا فو راً نو ٹیفکیشن جا ری کر دیں گے ، انہوںنے مزید کہاکہ سول ہسپتال جی ٹی روڈ کے سنگم پر واقع ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیے حکومت اس ہسپتال کو تمام تر سہولیات دی جا رہی ہے

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں