زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین زخمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:31

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین زخمی ہو گئیں،متاثرہ خواتین کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیل کے مطابق نواب چوک میں زیر تعمیر مکان چھت اچانک زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو خواتین ثانیہ اور صباء زخمی ہو گئیں تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں خواتین کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں