کامونکے،یمبولینس میں رکھ کر لاکھوں مالیت کے چاول چوری کرنے والے ملزمان سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پکڑے گئے

ہفتہ 18 فروری 2017 23:02

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء)کامونکے کے معروف بزنس مین کی رائس مل سے ایمبولینس میں رکھ کر لاکھوں مالیت کے چاول چوری کرنے والے ملزمان سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،مل کے ملازمین ایمبولینس میں چاول رکھ کر جارہے تھے ،تفصیلات کے مطابق کامونکے کے معروف انٹر نیشنل رائس ایکسپورٹر سرپرست اعلیٰ رائس ملز ایسوسی ایشن داتا کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں اقبال عزیز کی مل سے کچھ عرصہ پہلے سے چاول چوری ہونے کا سلسلہ جاری تھا جس پر میاں اقبال عزیز نے مل میں کے ہر کمرے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے ان کا کنکشن گاڑی ،موبائل اور گھر پر لگالیا اور روزانہ کیمروں کی مدد سے چیک کرتے رہے جبکہ گزشتہ رات مل کا فورمین وارث، گارڈ دلداراور ایمبولینس کا ڈرائیور ایمبولینس فیکٹری کے اندر لے جا کر وہاں سے اعلیٰ کوالٹی کے لاکھوں روپے مالیت کے چاول چوری کرکے گاڑی میں لوڈ کررہے تھے جن کو میاں اقبال عزیز نے گھر میں بیٹھے ہوئے سی سی ٹی وی کمیرے کی مدد سے دیکھ لیا اور فوری موقع پر پہنچ کر ان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزمان کو سٹی پولیس کے حوالے کردیاہے ،مل ذرائع کے مطابق ملزمان کافی عرصہ سے ان کے لاکھوں روپے کے چاول چوری کررہے تھے جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہی

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں