سی پیک کے نئے منصوبوں پر کام کا آغاز

سی پیک منصوبے کے تحت گوادر بندرگاہ پر 60 ایکٹر رقبے پر ڈسپلے سینٹر پر کام شروع ہوگیا

جمعہ 20 جنوری 2017 16:55

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) گوادر پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور کسٹم ہائوس بھی بنایا جارہا ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت حب پر 660 میگا واٹ کے کوئلے کے دو پاور پلانٹ بھی لگایا جارہا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔

(جاری ہے)

کلکٹر کسٹم سعید اکرم گوادر کا کہنا ہے کہ چین نے گوادر بندرگاہ پر 60 ایکٹر رقبے پر اسٹیٹ آف آرٹ ڈسپلے سینٹر پر کام شروع کردیا ہے۔سی پیک منصوبے کے تحت حب پر بھی 660 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ لگائے جارہے ہیں اور اس کی درآمدی سامان سے 1 کرور روپے کا ریونیو بھی ملا ہے۔گوادر میں سی پیک منصوبوں کے ساتھ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور 11 ایکٹر رقبے پرکسٹم ہاوس کا دفتر بھی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں