پلاٹ پرزبردستی قبضہ کرنے کے جرم میںگیارہ افراد کے خلاف مقدمہ

جمعہ 13 جنوری 2017 20:50

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) پلاٹ پرزبردستی قبضہ کرنے کے جرم میںگیارہ افراد کے خلاف مقدمہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوفی محمد یٰسین زاہدی ساکن کھوڑی ضلع کوٹلی نے پولیس کو درخواست دی کہ میں نے موضع کوٹلی تحصیل حسن ابدال میں ایک کنال کا پلاٹ لے رکھا جس کی چار دیواری تعمیر کے ساتھ ساتھ پانی کاکنواں،بجلی کامیٹر لگا ہوا ہے اس پلاٹ پر کسی بھی شخص کا کسی بھی قسم کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے عدالت سے بھی دیوانی مقدمہ میں پلاٹ کا فیصلہ میرے حق میں ہوا ہے مجھے معلوم ہوا ہے کہ20/21 دسمبرکی رات انور شاہ ولد اقبال شاہ ساکن واہ کینٹ نے چار دیواری گرادی جس کی اطلاع سن کر میں پلاٹ پر گیا تو انور شاہ سمیت11افراد(دیگر10افراد نامعلوم) کے ساتھ چار دیواری گرا رہا تھا میں نے منع کیا تو انور شاہ نے اسلحہ آتشیں سے سائل کو مار دینے کی دھمکی دی اور کہا کہ ہمیں پلاٹ متذکرہ بالا پر قبضہ کرنے سے روکا تو جان سے مار دیں گے پولیس تھانہ صدر حسن ابدال نے زیر دفعہ447/427/506/147/149کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں