جیکب آباد ‘سردی کی پہلی بارش برسی تو سیپکو نے کئی فیڈرز ٹرپ کردئیے‘متعدد علاقے بجلی سے محروم

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) جیکب آباد میں سردی کی پہلی بارش برسی تو سیپکو نے کئی فیڈرز ٹرپ کردئیے، جس کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، جیکب آباد میںذرا دیر کی بارش سے شہر میں مختلف جگہ پانی جمع ہوگیا،جیکب آباد میں موسم سہانا ہوا، بادل چھائے اور پھر برس بھی گئے، سرماکی پہلی بارش ہوئی تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے، لیکن یہ کیا کہ بارش ہوئی تو وہیں بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی،فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہر اور دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جس کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں،جبکہ پھسلن سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے، بارش کے باعث شہر کی مارکیٹوں میں پانی تلاب کی صورت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں