سندھ یونیورسٹی ،مردہ پائی گئی طالبہ کیس کا ملزم گرفتار

جمعہ 6 جنوری 2017 23:13

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ہاسٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی طالبہ کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے،طالبہ نائلہ رند کی ہلاکت کے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی خادم رند کے مطابق پکڑا گیا شخص تیس لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسا چکا ہے اور جرم کا اعتراف کرچکا ہے،یہ پیشہ ورمجرم ہے،جولڑکیوں کو بلیک میل کرتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے لڑکی کی لاش کا پوسٹمارٹم کرایا گیا تاہم اس کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے،اہل خانہ تفتیش سے مطمئن ہیں۔ڈی آئی جی خادم رند نے بتایا کہ موبائل ڈیٹا سے پتا چلا ہے کہ ملزم نائلہ رند سے رابطے میں تھا۔واضح رہے کہ سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ رند کی یکم جنوری کو ہاسٹل میں پھندالگی لاش ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں