جھنگ میں پہلے مرحلے میں مرد وخانہ شماری کا آغاز 15مارچ سے ہوگا، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 20 جنوری 2017 22:54

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)ضلع میں پہلے مرحلے میں مرد وخانہ شماری کا آغاز 15مارچ سے ہوگا جس کے لئے ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ کی زیر صدارت متعلقہ انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور سٹیسٹیکل آفیسرودیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بتایاکہ مردم وخانہ شماری کا پہلا مرحلہ 15اپریل تک جاری رہے گا اور مجموعی طور پر1652فیلڈ سٹاف ڈیوٹی انجام دیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹربیوشن اور ٹرانسپورٹیشن پلان پر موثرانداز میں عملدرآمد کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر ضروری انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرلیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مردم وخانہ شماری کے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کے لئے سٹاف کی ٹریننگ کے علاوہ تحصیلوں میں کنٹرول رومز کو بھی فعال رکھاجائے گا تاکہ تمام ترانتظامات کومربوط کیا جا سکے۔اجلاس کے دوران سینسس اسسٹنٹ نے مردم وخانہ شماری کے سلسلے میں بعض ضروری اقدامات آگیاکیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں