کیڈٹ کالج کے طالبعلم احمد کے علاج کیلئیرقم جاری، ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد رقم امریکی ہسپتال کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر

منگل 17 جنوری 2017 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم احمد کے علاج کے لیے سندھ حکومت نے فنڈزجاری کر دئیے جس کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم امریکی اسپتال کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکردی گئی ہیں۔ لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں گزشتہ دنوں تشدد کے شکار ہونے والے طالب علم احمد کے علاج کے لیے سندھ حکومت نے امداد کی پہلی قسط جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے 2 لاکھ 73 ہزار 848 ڈالر کی رقم امریکا کے سنسناٹی ہسپتال کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی جو پاکستانی روپوں میں تقریبا پونے تین کروڑ روپے بنتی ہے۔احمد کے علاج کے لیے 5 کروڑ روپے اخراجات میں پونے تین کروڑ ادا ہونے پر احمد کے اہل خانہ بھی خوش ہیں اور انہیں اب امید ہے کہ ان کے لخت جگر کا علاج جلد ہوسکے گا اوران کا بیٹا پہلے کی طرح چل پھر سکے گامگر ساتھ ہی احمد کے والد نے سندھ حکومت سے علاج میں مزید تاخیر نہ کرنیکی اپیل کی ہے کیونکہ دوسری صورت میں ویزے کی مدت ختم ہوسکتی ہے۔واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث طالب علم کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ذہنی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں