پاکستان بزنس ایکسپریس کی مسافت میں ایک گھنٹے کمی کا اعلان

پیر 6 مئی 2013 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) پاکستان بزنس ایکسپریس نے ریلوے ٹریکس کی مرمت کے بعد لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین کی مسافت میں ایک گھنٹہ کمی کا اعلان کردیا ، پاکستان بزنس ایکسپریس کے ڈائریکٹر میاں شفقت علی نے بتایا ہے کہ بزنس ایکسپریس کے پاس صرف نو کوچز ہیں ، جن کے آپریشنز سے قومی خزانے میں سالانہ ایک ارب روپے جمع ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ پاک بزنس ایکسپرس نے خطیر سرمایہ کاری سے ریلوے ٹریکس کی مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں کراچی سے لاہور کے درمیان بزنس ایکسپریس کی مسافت اٹھارہ گھٹے سے گھٹ کر سترہ گھنٹے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں