اے پی اے لنڈی کوتل کا حوالات کا دورہ،معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 16 قیدیوں کی رہائی کے احکامات

بدھ 11 جنوری 2017 22:39

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء)خیبر ایجنسی لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور تحصیلدار ارشاد خان نے لنڈیکوتل حوالات کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر معمولی نوعیت کے 16قیدیوں کے رہائی کے احکامات جاری کر دئے ،تفصیلات کے مطابق لنڈیکوتل اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے حوالات کے دورے کے موقع پر قیدیوں کے مسائل سنے اور وہاں پر حوالات میں بند سولہ قیدیوں کے رہائی کے احکامات جاری کر دئے اس موقع پر انہوں نے حوالات کے کھانے اورصفائی بہتر کرانے کے لئے حوالات کے صوبیدار کو ہدایات جاری کرادئے اے پی اے لنڈیکوتل نے کہا کہ حوالات میں قیدیوں کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا اور ان کے کھانے اور صحت کی خاص خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حوالات میں باقی معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کو بھی جلد رہا کرینگے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں