ایڈیشنل چیف سیکرٹری (منصوبہ بندی و ترقیات)کا ضلع خیبر جمرود کا دورہ

بدھ 13 مارچ 2024 22:48

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری (منصوبہ بندی و ترقیات) سید امتیاز حسین شاہ نے ضلع خیبر جمرود کا دورہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نعمان علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب، ٹیسکو، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ اور دیگر انتظامی آفسران انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جمرود میں واقع ضلعی سیکرٹریٹ کیلئے حاصل شدہ اراضی، سدرن لنک روڈ خیبر پاس اکنامک کوریڈور جمرود روٹ،ٹیسکو کے 220 اور 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کے لئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون کے اراضی کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ، نیشنل ہائی ویز اور ٹیسکو حکام نے پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی ویز حکام کو سدرن لنک روڈ خیبر پاس اکنامک کوریڈور اور دیگر پراجیکٹس کیلئے رکاوٹیں دور کرکے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں