مردان :پولیس کا سرچ آپریشن،6 اشتہاریوں سمیت70 مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 20 جنوری 2017 18:28

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں سرچ اینڈ سٹراٹیک آپریشن کے دوران6اشتہاری مجرمان سمیت70مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے یہ مشترکہ کارروائی جمعے کو خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ اور اس کے محلہ علاقوں میں عمل میں لائی گی، جس کی نگرانی ایس ایس پی مردان عبدالرؤف اور متعلقہ علاقے کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے کی، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کاٹلنگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹراٹیک آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 6اشتہاری مجرمان سمیت70مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گی، بتایا گیا ہے کہ مجرمان اور مشتبہ افراد کے قبضے سی58پستول، 21بندوق، 21رائفل11کلاشنکوف، 2کلاکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ جدید سائنسی آلاٹ کے ذریعے مشتبہ افراد اور مختلف گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس کے باعث میں45مشبتہ موٹر سائیکلیں بھی پولیس قبضہ میں لی گئی، جبکہ آپریشن کے دوران400مکانات کی تلاشی لی گئی اور2غیر رجسٹرڈ کراہداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، سی آئی ڈی، بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت متعدد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سی50کو دفعہ 107\151اور 20کو 55\109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

وقار)

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں