دہشت گردی صورتحال سے نپٹنے کیلئے پولیس کی سول ہسپتال میں موک ایکسرسائز

بدھ 22 فروری 2017 19:52

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) دہشت گردی صورتحال سے نپٹنے کیلئے پولیس کی سول ہسپتال میں موک ایکسرسائز،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں دہشت گردی کی صورتحال سے نپٹنے کیلئے پولیس کی ٹی ایچ کیو ہستپال میں موک ایکسرسائز ، ڈی ایس پی حافظ خضر زمان کی سرپرستی میں فوری پولیس کی بھاری نفری سول ہستال پہنچی ،اس موقع پر سول ڈیفنس،فائر بریگیڈ،ریسکیو1122،ٹی ایم اے بم ڈسپوزل،ٹریف پولیس اور خفیہ اداروں نے حصہ لیا،ڈی ایس پی نے بتایاکہ موک ایکسرسائز کا مقصد ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کا رسپونس چیک کرنا ہے،تمام اداروں نے تین سے چار منٹ کے اندر اندرجائے وقوعہ پر پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں