میرپور خاص،اساتذہ کو5سالوں کی کارکردگی رپورٹ(اے سی آر) 15روز کے اندر متعلقہ دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 19 جنوری 2017 16:22

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء)تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری (میل) تعلقہ میرپورخاص، حسین بخش مری اور تعلقہ سندھڑی حیدر بخش نظامانی نے اساتذہ کو مشورہ دیا ہے کہ جن اساتذہ کا ٹائم اسکیل واجب الاداہے وہ اپنی مکمل فائل بشمول 5سالوں کی کارکردگی رپورٹ(اے سی آر) 15روز کے اندر متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں اور کہاہے کہ جو بھی اساتذہ اپنی رضامندی سے رٹائرہونا چاہتے ہیں وہ اپنے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ذاتی کام کے سلسلے میں اسکول اوقات کے بعد دفتر میںتشریف لائیں تا کہ طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں