لیگی کارکنوں کا میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کرنے پراحتجاج ،ورکرز کوبھی تقریب میں شریک کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،شیخ طارق رشید، وزیراعظم نوازشریف کا ملتان آمد پر بھرپور طریقے سے استقبال کیا جائے گا،ڈپٹی مئیر حاجی سعیدا نصاری

اتوار 22 جنوری 2017 18:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) لیگی کارکنوں نے میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں مدعوع نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ کیخلاف شدیداحتجاج کیا ہے۔لیگی کارکنوں کا موقف ہے کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔لیگی ممبران اسمبلی ہماری آوازقیادت تک پہنچائیں۔لیگی کارکن فریاد لیکر مئیرگروپ کے سرپرست شیخ طارق رشیدکے پاس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید اور یوسی چئیرمین شیخ ندیم اکبر کا کہنا تھا کہ وہ لیگی ورکرز کی آوازقیادت تک پہنچائیں گے۔لیگی کارکنوں کو بھی تقریب میں شریک کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔دریں اثناء ڈپٹی مئیر حاجی سعید انصاری اور سابق ایم پی اے میا ں عامرسعید انصاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا ملتان آمد پر بھرپور طریقے سے استقبال کیا جائے گا،وزیراعظم نوازشریف نے ملتان کو میٹروبس کا تحفہ دے کر خطے کی تقدیر بدل دی۔وزیراعظم ملتان آمد پرخطے کیلئے مزید میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے جبکہ اس موقع پر ہم کارکنوں کے مسائل بھی قیادت کے سامنے رکھیں گے،۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں