نارووال، 13 سالہ لڑکی سی5 افراد کی زیادتی ،ہسپتال جانے سے قبل انتقال کر گئی

بچی کو اغوا کے بعد تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے،والدین کا مطالبہ

بدھ 8 فروری 2017 11:44

نارووال، 13 سالہ لڑکی سی5 افراد کی زیادتی ،ہسپتال جانے سے قبل انتقال کر گئی
ناروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) نارووال میں تیرہ سالہ لڑکی کو اوباش نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پانچویں جماعت کی طالبہہ سپتال جانے سے قبل ہی چل بسی۔ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملزمان کو کڑی سزا دینے کی اپیل کی ۔ نارووال کے نواحی گاؤں داور میں تین روز قبل پانچ اوباش نوجوانوں نے تیرہ سالہ لڑکی کو اسکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے تین روز تک لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ ملزمان لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں گھر کے باہرپھینک کر فرار ہوگئے۔ لڑکی کو والدین ہسپتال لے جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی چل بسی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو اغواء کے بعد تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے ۔والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں