پیر سباق پل کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق

منگل 17 جنوری 2017 21:08

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) نوشہرہ جہانگیرہ جی ٹی روڈ پر پیر سباق پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص معجزانہ پر بچ گیا۔ موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقف خان ولد عبدالرحمن ساکن جگانات ضلع صوابی نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سولہ سالہ سالی مسمات عناب دختر جہانزیب ساکن سوختہ جدید دھوبیان ضلع صوابی کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل ہائی سپیڈ اپلائیڈ فارپر صوابی سے نوشہرہ کینٹ میں سکین سپیشلسٹ ڈاکٹر صادق کی کلینک ارہے تھے۔

(جاری ہے)

جب جی ٹی روڈ پر پیر سباق پل کے قریب پہنچے تو پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نمبر سوات پشاور 2740/ جس کو نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا۔

نے انتہائی غفلت اور تیز رفتار ی کی وجہ سے ہمیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس سے میری سالی عناب موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔جبکہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں