پاکپتن، پنجاب ایجوکیشن کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

اتوار 15 جنوری 2017 15:50

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پنجاب ایجوکیشن کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے مطابق جماعت پنجم کااردو کا پرچہ دو فروری کو،سائنس کا پرچہ چار فروری کو،انگلش کا پرچہ چھ فروری کو،ریاضی کا پرچہ آٹھ فروری کو،اسلامیات کا پرچہ نو فروری کواور اسلامیات کا ناظرہ دس فروری کوہو گا۔پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے مطابق جماعت ہشتم کااردو کا پرچہ گیارہ فروری کو،سائنس کا پرچہ تیرہ فروری کو،انگلش کا پرچہ پندرہ فروری کو،ریاضی کا پرچہ سترہ فروری کو،اسلامیات کا پرچہ آٹھارہ فروری کواور اسلامیات کا ناظرہ بیس فروری کوہو گا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں