انڈس ہائی وے پر کار اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق،تین زخمی

جمعرات 9 فروری 2017 21:08

انڈس ہائی وے پر کار اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق،تین زخمی
راجن پور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) انڈس ہائی وے پر کارٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان میں انڈس ہائی وے روڈ پر کراچی سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی کار روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار محمد علی بعمر 14سال اور محمد شفیق بعمر 40سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جبکہ ارسلان بعمر17سال ،شہریار بعمر15سال کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ٹراما سنٹر ڈی جی خان ریفر کردیاگیا جبکہ ولایت حسین کو معمولی چوٹیں آئیں جسے THQہسپتال روجھان میں ابتدائی ٹریٹمنٹ کے بعد ڈسچارج کردیاگیا۔

ڈی پی او راجن پور حافظ عرفان اللہ مروت نے کو بتایا کہ حادثہ گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی خراب ہونے کی وجہ سے روڈ پر کھڑی کردینے کے باعث پیش آیا ۔ وقوعہ کی تحقیقات کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں