تحصیلداروں کی عدالتوں میں زیر سماعت وراثتی انتقالات کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے، ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد

بدھ 22 فروری 2017 23:27

راجن پور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) تحصیلداروں کی عدالتوں میں زیر سماعت وراثتی انتقالات کے کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔کمپیوٹرئزڈ لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر میں کھیوٹ کی غلطیوںکو مالکان اراضی کی نشاندہی پر دور کیا جائے۔حکومت پنجاب کا مقصد عوام کو ریلیف اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہر حال میں رواں مالی سال جون تک مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے ریوینیو اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے مختلف جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز با لترتیب قمر الزمان قیصرانی،عمران منیر،شاہد محبوب،جی اے آر کامران بخاری،تحصیلداروں،لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر ز کے انچارج،ڈی ڈی ٹیکنیکل محمد عدیل ،ایکسین بلڈنگ،انہار،رودکوہی ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ورودکوہی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر جنرل اسسٹنٹ ریوینیو کامران بخاری نے مکمل بریفنگ دی۔ترقیاتی کاموں کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اشفاق احمد نے کہا کہ سٹی پیکج جام پور میں میٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ایکسین بلڈنگ کو ہدایت کی کہ کمپیوٹرئزڈ لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹرز کی نئی عمارتوں کی تعمیر میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔اس موقع پر ایکسین بلڈنگ،انہار،رودکوہی نے اپنی اپنی جاری ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں