دوکاندار سے ڈاکوئوں نے 20ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی

منگل 24 جنوری 2017 14:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) رحمانی مارکیٹ بازار کسووال میں موٹر سائیکل سوار 3ڈاکوئوں نے ایک دوکاندار عابد رحمانی کو پستول دکھا کر 20ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق دوکاندار عابد رحمانی اپنی دوکان پر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو آگئے اور اسلحہ کے زورپر نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کسووال نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی ڈاکو کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں