سانگھڑ،تپیدار الہی بخش جتوئی کے ظلم سے نجات دلائی جائے، فیض محمد لغاری

تپیدار الہی بخش مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ،سانگھڑ کے رہائشی کی اعلی حکام سے تحفظ کی اپیل

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:55

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء)تپیدار الہی بخش جتوئی کے ظلم سے نجات دلائی جائے سانگھڑ کے رہائشی فیض محمد لغاری کی اعلی حکام سے تحفظ کی اپیل تفصیلات کے مطابق راجہ ٹائون سانگھڑ کے رہائشی فیض محمد لغاری نے نیشنل پریس کلب سانگھڑ میں میڈیا کو دہائی دیتے ہوئے کہا کہ تپیدار الہی بخش جتوئی سے 8 سال قبل اس کی بیٹی شبانہ سے شادی ہوئی تھی۔

لیکن تپیدار الہی بخش جتوئی نے کچھ عرصے بعد میری بیٹی کو مار پیٹ کر کے اصلی شناختی کارڈ نکاح نامہ سمیت تمام ضروری دستاویزات چھین کر گھر سے نکال دیاتھاجس کے بعد شبانہ نے عدالت کے ذریعے خلح لے کر الہی بخش سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اب مذکورہ تپیدار مختلف طریقوں سے مجھے اور میری بیٹی کو تنگ کر رہا ہے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور جھوٹے کیسوں میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے اس سے قبل بھی الہی بخش نے دیوانی مقدمہ داخل کر کے مجھے اور میری بیٹی کو ناجائز تنگ کیا تھااور وہ مقدمہ عدالت میںجھوٹا ثابت ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اب تپیدار الہی بخش انتقام پر اتر آیا ہے اور میری پراپرٹی پلاٹ نمبر 995/49/50واقع راجہ ٹاون سانگھڑ پر اپنے محکمے کے افسران سے ملی بھگت کر کے روینیو ریکارڈ میں تبدیلی کروا کر زبردستی قبضہ کرنا چاہ رہا ہے مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ فیض محمد لغاری نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ، کمشنر شہید بینظیرآباد اور اعلی حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے التجا کی ہے کہ مذکورہ تپیدار کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے اور اس کے ظلم اور زیادتی سے فیض محمد لغاری اور اس کی بیٹی شبانہ اور گھر والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں