اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان حقیقی معنوں میں ایشیئن ٹائیگر بنے گا،رانا منور غوث

بدھ 18 جنوری 2017 14:26

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان حقیقی معنوں میں ایشیئن ٹائیگر بنے گا۔پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت قومی میگا پراجیکٹ کیساتھ دیہی سطح پر بھی عوام کے معیار ِزندگی کو بلند کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )ملکی ترقی میں جو کردار ادا کررہی ہے اس کی گزشتہ دور میں مثال نہیں ملتی ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر فورم پر جائیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ( ن)ہی کامیاب ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں