گرڈ سٹیشن سکردو سی ون میں اوورسیئرزکی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں

منگل 17 جنوری 2017 21:47

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء)گرڈ سٹیشن سکردو سی ون میں اوورسیئرزکی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گریڈ سٹیشن سی ون سکردو ایک اووریسرز کی پسند نا پسند کی بنیاد پر بجلی تقسیم کرنے لگی ہے انتہائی اہم ذرائع کے مطابق اوورسیئرز اپنی مان مانی سے چیف انجینئر ،ایکسین اور ڈی سی سکردو کے احکامات کو بھی نظر انداز کر کے اپنی مرضی اور اپنی پسند نا پسند کی بنیاد پر بجلی تقسیم کر تا ہے اس حوالے سے محکمہ برقیات کے حکام بالا کے بجلی کی منصفانہ تقسیم پر سوالیہ نشان لگ رہی ہے اس حوالے سے اووریسرز کی من مانیاں اقرباء پروری پسند ناپسند کی بنیاد پر بجلی کی تقسیم اور دوسرے اہم مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں