سجاول: بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے

جمعہ 20 جنوری 2017 21:05

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سجاول میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے ، سجاول میں جامع مسجد چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہرکی متعدد سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنمائوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اعظم عمرانی ، عطاء اللہ ، اشرف میمن ، اکرم اور دیگر نے کہاکہ حیسکو کی جانب سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے زائد ہوگیاہے جبکہ کئی علاقوں کی بجلی منقطع کردی گئی ہے ،حیسکو عملہ بقایاجات کی آڑ میں پورے علاقے کی بجلی بند کررہاہے جس سے بل بھرنے والے عام صارف بھی متاثرہیں ،تاہم اس ظلم کے خلاف مقامی منتخب نمائندے اور انتظامیہ بھی آواز بلند کرنے سے قاصر ہے ، بجلی کی بندش سے کاروبار متاثر اور پانی کی قلت ہے ،جبکہ دوسری طرف گیس کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے ،عوام دوہرے عذاب کا شکارہیں ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر بجلی کا نظام درست کیاجائے ، احتجاجی ریلی جامع مسجد سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پبلک پارک پر اختتام پذیر ہوئی ،احتجاج کے فورن بعد حیسکو انتظامیہ نے کاروائی کرکے شہرکے باقی ماندہ علاقوں کے ٹرانسفارمرس سے بھی بجلی منقطع کردی ہے ،اس طرح شہریوں کو چندگھنٹے کی بجلی کی فراہمی بھی بند کردی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں