عمرکوٹ میں خانہ و مردم شماری کیلئے سیکورٹی انتظامات اور حساس علاقوں کی نشاند ہی بارے اجلاس ،سیکورٹی انتظامات پر غور

منگل 7 فروری 2017 20:49

عمرکوٹ میں خانہ و مردم شماری کیلئے سیکورٹی انتظامات اور حساس علاقوں کی نشاند ہی بارے اجلاس ،سیکورٹی انتظامات پر غور
ؑعمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) ضلع عمرکوٹ میں ہونے والی خانہ و مردم شماری کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات اور حساس علاقوں کی نشاندہی کیلئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی صدارت میںایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خانہ ومردم شماری کے سلسلے میں سیکورٹی کے انتظامات کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا، ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مردم شماری قوم کے لیے ایک حساس اور اہم معاملہ ہے جس سے ضلع عمرکوٹ کے ساتھ ساتھ تمام افراد کا معاشی و سماجی مستقبل وابستہ ہے، انہوں نے کہا کہ خانہ و مردم شماری میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات کیلئے پاک فوج کے ساتھ ساتھ رینجرز اورپولیس سے بھی مدد لی جائے گی ، انہوںنے کہا 25 اپریل 2017سے شروع ہونے والی خانہ و مردم شماری میں ضلع کے تمام لوگو ںکو چائیے کہ وہ اپنا صحیح طور پر اندراج کروائیں تاکہ صوبے سندھ کو آبادی کے وسائل کی بنیاد پر اپنا صحیح حصہ مل سکے ، انہوں نے ضلع کے تمام منتخب نمائیندوں کو ہدایت کی کہ وہ اس قومی فریضے کے متعلق اپنے اپنے علائقوں میں لوگوں کوآگاہی فراہم کریں تاکہ کوئی بھی شخص اس مہم میں رہ نہ جائے ،انہوں نے ضلع کے تمام آفسران کو ہدایت کی کہ وہ خاص کرکے صحرائے تھر کے علائقوں میں جہاں نادرا کے کارڈ نہیں بنے ہیں وہاں کی نشاندہی کریں تاکہ وہاں نادرا کی ٹیمیں بھیجی جائیں گی، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عثمان اعجاز باجوہ نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کا دوسرے فیز 25 اپریل 2017 سے ضلع عمرکوٹ میں شروع ہو گا جس کی سکیورٹی کے بہتر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اپنے علائقوں میں کسی بھی افغان محا جرین یا مشکوک افراد کو دیکھو تو اس کی فوری اطلاع مجھ کو دی جائے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے تعلقوں میں خانہ و مردم شماری سے متعلق کئے جانے والے انتظامات کے متعلق اجلاس کو مکمل بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سینسز آفیسرآغا افتخار علی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ضلع عمرکوٹ میں خانہ ومردم شماری دوسرے مرحلے میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرنے کا اعزاز ضلع عمرکوٹ کو حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع عمرکوٹ کے 97 سرکل اور 676بلاک بنائے گے ہیں جس کے لیے فیلڈ اسٹاف 561 ، چارج سپریڈینیٹ 20، سرکل سپروائیزر 126 اور دیگر اسٹاف شامل ہیں،اس موقع پر نادرا کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر عبدالجبار نے کہا کہ نادرا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 150 قومی شناختی کارڈ بنائے جاتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس نادرا کی دو موبائل ٹیمیں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ جو بھی تجاویزپیش کی گئیں ہیں ان کے متعلق اور مزید موبائل ٹیموں کے لیے محکمہ کو لیٹر ارسال کیا جائے ہے، اس موقع پر ضلع کانسل چیر مین ڈاکٹر سید نور علی شاھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر ، نادرا انچارج نور محمد بھنبھرو ، پرکھو مل مالہی ،برھان الدین کنبھار ، محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔

#

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں