جب تک متعلقہ افسران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں مکمل تفصیلی معلومات نہیں ہوں گی تب تک وہ ان کی ادائیگیاں صحیح طور پر انجام نہیں دے سکتے ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ

جمعہ 22 مارچ 2024 19:34

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک متعلقہ افسران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں مکمل تفصیلی معلومات نہیں ہوں گی تب تک وہ ان کی ادائیگیاں صحیح طور پر انجام نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ھال میں متعلقہ افسران سے ڈسٹرکٹ کو آرڈینشن کمیٹی فار نیوٹریشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالحمید مغل ایڈیشنل کمشنر ٹو سنجے کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہریش کمار کھتری اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران 10 دن کے اندر پروگراموں کی کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں تاکہ 16 اپریل 2024 کو اسی سلسلے میں تفصیلی میٹنگ کی جائے سکے ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں