پانی کے عالمی دن موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے آگاہی ریلی کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:11

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) پانی کے عالمی دن موقع پر محکمہ ماحولیات ریجنل آفس میرپورخاص کے ریجنل انچارج علی محمد رند کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے آگاہی ریلی نکالی گئی ،ریلی میں سماجی تنظیم ایس پی او کے کوآرڈینیٹر شیوارام ،محکمہ ماحولیات ضلع عمرکوٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وکرم کمار، فیس کے چیئرمین سروپچند، پاتھ فائنڈر سے سکندر ببر، سکار ویلفیئر فاؤنڈیشن سے وکیل محمد بخش کمبھر، سی ڈبلیو ایس اے سے عالمگیر بلال اور نریش کمار،این سی ایچ ڈی سے عبداللہ کہوسو اور سول سوسائٹئ، سوشل ورکرزاور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد رند نے بتایا کہ اس ریلی کا مقصد بڑھتی ہوئی پانی کی قلت اور لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی دینا ہے، انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے، اس لئے ہم سب کو پانی کو ضایع نہیں کرنا چاہیے ممکن ہو سکے تو پانی احتیاط سے استعمال کیا جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں