وزیرآبادبار ایسوسی ایشن کے دوبارہ الیکشن ،احسن عطاء چیمہ صدر اورسید صفدر علی کاظمی جنرل سیکریٹری منتخب

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:16

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے ری الیکشن میںاحسن عطاء چیمہ صدر اورسید صفدر علی کاظمی جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔ نائب صدر، جوائنٹ سکریٹری ، فنانس سیکریٹری ، لائبریری سیکریٹری اور آڈیٹر پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔چھ رکنی الیکشن بورڈ نے انتخابات کی نگرانی کی۔ 14جنوری کو ہونے والے انتخابات مبینہ بیرونی مداخلت اور تصادم کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

415وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔پانچ ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔ احسن عطاء چیمہ نے اپنے مد مقابل جاوید اسلم چٹھہ کو 114ووٹ کی واضح برتری سے ہرایا۔کامیاب امیدوار احسن عطاء چیمہ نے 262ووٹ جبکہ رنرز اپ جاوید اسلم چٹھہ نے 148ووٹ حاصل کئے جبکہ جنرل سیکریٹری کی نشست پر سید صفدر علی کاظمی نے 216 اور رنرز اپ جعفر محمود بٹ نے 194ووٹ حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں احسن پرویز نائب صدر، نعمان شہزاد چیمہ جوائنٹ سیکریٹری ، سکندر اقبال چیمہ فنانس سیکریٹری، خرم شہزاد لائبریری سیکریٹری اور نقاش جمشید آڈیٹر شامل ہیں۔515کی ووٹر لسٹ میں سے 415ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 14جنوری کو ہونا تھے جو ووٹر لسٹ متنازعہ ہونے اور مبینہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے دونوں گروپوں میں تصادم کے بعد پنجاب بار کونسل نے انتخابات ملتوی کر کے 21جنوری کو دوبار ہ انتخاب کروانے کا شیڈول دیا تھا۔

ری الیکشن پر امن ماحول میں مکمل ہوئے اور دونوں سے نئے کوڈ آف کنڈٹ پر پوری طرح عمل کیا گیا۔الیکشن کی نگرانی 6رکنی الیکشن بورڈ نے کی جس میں اسرار الحق چیمہ(چیئرمین)، چوہدری اللہ دتہ چیمہ، بشارت علی سندھو، زاہد فاروق ، چوہدری محمد ارشد اور چوہدری محمد سکندر شامل تھی

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں